اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر

اسلام آباد : پاکستان واچ نیوز
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ عزائم کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین اور ان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر حوصلے پست کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر انھوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں