کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹس کوبرقرار رکھنے اور پالیسی ریٹ کم نا کرنے پر شدید تحفظات رکھتی ہے۔ہم نے واضح طور پر انٹرسٹ ریٹ میں 3.5 فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا؛ لیکن، حکومت نے کاروباری برادری کی نہیں سنی۔پچھلے کئی ماہ سے افراط زر کی شرح 5 فیصد کے آس پاس ہے اور بلا وجہ انٹر سٹ ریٹ کو ڈبل ڈیجٹ میں رکھا جا رہا ہے۔ایف پی سی سی آئی واضح کرتی ہے کہ اگر ایکسپورٹ کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے؛ انڈسٹری کا پہیہ رواں دواں رکھنا ہے اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کومستحکم رکھنا ہے تو موجودہ صورتحال میں انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر 7 فیصد پر لایا جائے۔
انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر 7 فیصد پر لایا جائے۔صدر ایف پی سی سی آئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
