اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان کو 2025 میں شدید برین ڈرین کے مسئلے کا سامنا رہا، جہاں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی بہتر روزگار اور معاشی مواقع کی تلاش میں ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک چلے گئے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، محدود ملازمتوں کے مواقع، سیاسی و معاشی عدم استحکام اور بہتر تنخواہوں کی کشش نوجوانوں اور ہنرمند افراد کو بیرونِ ملک جانے پر مجبور کر رہی ہے۔
اس رجحان کے باعث پاکستان کو قیمتی انسانی وسائل کے نقصان کا سامنا ہے، جس کا براہِ راست اثر معیشت، صنعت اور ترقی کے عمل پر پڑ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مؤثر پالیسیاں نہ بنائی گئیں تو برین ڈرین کا یہ سلسلہ مستقبل میں مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔
2025 میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرونِ ملک روانہ
