کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ڈاکٹر عمران سرور کے مطابق اسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے، سول اسپتال میں پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض روز آرہے ہیں۔اس کے علاوہ جناح اسپتال میں روز گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق شہری پیٹ درد، الٹی، متلی اورلوز موشن کی شکایات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں، فریزر میں رکھا گیا گوشت اگر مناسب طریقے سے پکا نہ ہو تو معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ غیر معیاری اور آلودہ کھانے گیسٹرو کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں، شہری تازہ اور صاف ستھری غذا کا استعمال کریں،کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور فریج میں مناسب درجہ حرارت پر محفوظ کریں۔

Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں