کراچی (ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم اگست کی شام سے بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیلج بنگال میں بننے والے ہوا کے شدید کم دباؤ کی شدت برقرار ہے اور یہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم کمزور ہونا شروع ہوجائے گا، سسٹم ڈپریشن بننے کے 24 سے 36گھنٹوں بعد ہوا کےکم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہے، سسٹم کے زیراثرتھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی سانگھڑ اور حیدرآباد میں بارشوں کا امکان ہے، 31جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سسٹم کے زیراثریکم اگست کی شام سے 2 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، شہر میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے تاہم اس سسٹم کے زیر اثر کراچی موسلا دھار بارش کا امکان نہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
کراچی میں یکم اگست کی شام سے 2 اگست تک بارش کا امکان






