اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں ‘جمپ سٹی’ نے بچوں کی خوشیاں لوٹادیں

غزہ (ویب ڈیسک )غزہ شہر کے شمالی علاقے یاسین اسٹریٹ میں بچوں کے لیے قائم کیا گیا تفریحی مرکز “جمپ سٹی” جنگ کی تباہ کاریوں کے بعد غزہ کے بچوں کے چہروں پر دوبارہ مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تفریحی مرکز میں بچوں کے لیے ٹرامپولین، ورچوئل ریئلٹی گیمز اور فیس پینٹنگ سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جمپ سٹی کے مالک محمود خلیل شاہین نے بتایا کہ جنگ کے بعد ان کے اپنے بچوں سمیت دیگر بچوں کے لیے بھی کوئی تفریحی مقام موجود نہیں تھا، اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ منصوبہ شروع کیا۔خلیل شاہین کے مطابق غزہ کے علاقوں خان یونس، دیر البلح، المغازی اور النصیرات سمیت مختلف علاقوں سے بھی خاندان اپنے بچوں کو یہاں لاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تفریحی مقام کی داخلہ فیس صرف 5 شیکل (تقریباً 1.64 امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے تاہم جو بچے فیس ادا نہیں کرسکتے ان کا داخلہ مفت ہے۔

Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں