عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات، دونوں 45 منٹ اکٹھے رہے

لاہور(نمائندہ خصوصی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔جیل ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی 45 منٹ تک اکٹھے رہے، دونوں میاں بیوی کی ملاقات گزشتہ روز کانفرنس روم میں کرائی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرائی تھی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات جیل قوانین کے مطابق کرائی جاتی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان گزشتہ روز جیل انتظامیہ نے وصول کیا تھا، ضروری سامان میں کمبل، گرم کپڑے، میوجات، کھجوریں اور دیگر سامان تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں