گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی شریک

ریاض (نمائندہ خصوصی)ریاض میں تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کا اغازہوگیا۔ ’فیوچر ان پروگریس‘ کی تھیم کے تحت اس کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی میکرز، فکری رہنما اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
یہ کانفرنس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سیٹر میں منعقد ہوئی۔پاکستان اوورسیز وفاقی وزیر سالک حسین نے شرکت کی ،بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن کا وزارتی اجلاس ریاض میں شروع ہوا، جس کی صدارت وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی احمد الراجی نے کی، جس میں G20، یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور امریکہ کے وزرائے محنت نے شرکت کی۔اپنے ابتدائی کلمات میںسعودی وزیر، الراجی نے تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس میٹنگ کا مقصد وزراء اور سینئر حکام کے درمیان ویژن اور عملی تجربات کے تبادلے کو آسان بنانا ہے، موجودہ لیبر مارکیٹوں میں حقیقی دنیا کے تجربات پر توجہ مرکوز کرنا اور مستقبل کے تعاون کے ایسے شعبوں کو تلاش کرنا جو ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے قابل ہوں۔
اس سال کانفرنس میں 100 ملکوں سے دس ہزار سے زیادہ شرکا، 40 سے زیادہ وزرا، بین الاقوامی تنظیموںِ، نجی شعبے اور اداروں نمائندے شامل ہیں۔ کانفرنس میں 50 سے زیادہ سیشنز سے 200 سے زیادہ سپیکرز خطاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں