اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا۔اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حکومت اور فوج کی شراکت داری کو ملک کے لیے بہترین قرار دیا۔انہوں نے کہا معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، دنیا آپ کی بات مان رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے رابطے کررہی ہے۔
وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 اعشاریہ 4 روپے سستی کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدد نہ ہوتی تو کئی مسائل حل نہیں ہو سکتے تھے، حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دینا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا تو بھارت کو بھی غشی کے دورے پڑیں گے کہ پاکستان اتنا تگڑا ملک کیسے بن گیا۔
حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ چلتی رہی تو ملک ترقی کرے گا: وزیراعظم
