ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا،ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا، وفد کی سربراہی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، اس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں بدھ کو ہوں گے، پاکستان کی جانب سے “اسلام آباد معاہدہ” ممکن بنانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ایرانی وفد اسلام آباد
حکومت پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کا انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، محسن نقوی سے ملاقات میں امریکی اور ایرانی سفیروں نے پاکستان کے تعمیری کردار کی پذیرائی کی۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں