اسلام آباد (ویب ڈیسک )ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے شعلے بجھانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج میں آپ سے ایک تاریخ ساز موقع پر بات کر رہا ہوں، ایسے موقع پر جب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ فریقین جو کل تک جنگ میں آمنے سامنے تھے اور خطہ تباہی کا منظر پیش کر رہا تھا، آج الحمدللہ دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔
ر امریکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے میری تجویز پر ناصرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پُرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لانے پر رضامند ہوگئی اور اب اسلام آباد میں امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے اعلیٰ سطح کے مذاکراتی وفود اسلام آباد پہنچ گئے
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔
