وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل آج سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر ارکان ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اورتعاون کے شعبوں پربات چیت ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔

Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں