شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے: محسن نقوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سےکروائیں اور نتائج عوام کے سامنے رکھیں، تیسرے فریق کی جانچ سے پتا لگے گا کہ کون سی وزارت کتنا کام کررہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کابینہ میں میری حاضری 70 فیصد کے قریب ہے، محسن نقوی نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا، ان کا شکریہ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ نظام بالکل تباہ ہوا ہے، میں نے وہ نظام 80 سال کے تباہ ہونے کاکہا تھا، 80 سال سے جو یہ نظام ہے وہ تباہ ہے، اگر وہ چل رہا ہوتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ جاتے، میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا، میں خود حکومت کا حصہ ہوں اپنے آپ کو بالکل چارج شیٹ نہیں کروں گا۔محسن نقو ی نے کہا لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے اوروزیراعظم کےتعلقات خراب ہوجائیں، ساتھ ہی واضح کیا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے، موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا اور اپنی آئینی مدت یعنی 5 سال مکمل کرے گا۔انہوں نے کہا وزیراعظم 14 سے 16 گھنٹے کام کررہےہیں، چیزیں بہتر ہوجائیں تو نتائج ہزار گنا بہتر ہوجائیں گے، ایف بی آر کا ریونیوبڑھایا، جنگ جیتی، سفارتی سطح پرکامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم کو سسٹم ٹھیک ملتا تو ملک کو سو گنا تیزی سے آگے لےکر جاتے۔

Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں