ہم سب میر رضا کیس کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: ماہرہ خان کا تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے جبران ناصر کے کچھ بیانات کے کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب ماہرہ نے میر رضا کے وکیل جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔اداکارہ نے تبصرہ کرتے ہوئے جبران ناصر کو شاباشی دی۔ماہرہ خان نے لکھا ‘جبران ناصر آپ بہترین کام کررہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے’۔اداکارہ نے کمنٹ میں مزید کہا ‘یہ سب بکواس اب ختم ہونی چاہیے’۔واضح رہے کہ ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد بھی ملے جب کہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی تھے۔مزیدبرآں کیس کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہےکہ فارنزک لیب بھیجی گئی شرٹ میں معلوم ہوا کہ رضا کے ہاتھ اور چہرے پر تیزاب پھینکا گیا، تیزاب پھینکنے کا مقصد شناخت کو مٹانا تھا تاکہ کوئی اسے پہچان بھی نہ سکے۔

Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں