جاپان (ویب ڈیسک )شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز 2026 میں ایک اور میڈل جتوادیا۔ایشین گیمز شوٹنگ کے مقابلوں میں جی ایم بشیر 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل کے مقابلوں میں شریک تھے، وہ میڈل راؤنڈ سے قبل کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز آٹھویں پوزیشن پر تھے۔جی ایم بشیر نے دوسرے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن کے ساتھ میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔میڈل راؤنڈ میں بھی جی ایم بشیر اچھی فارم میں دکھائی دیے اور مجموعی طور پر 22 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل کے حقدار قرار پائے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی۔واضح رہے کہ 3 مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر نے اس سے قبل 2022 میں پاکستان کے لیے ورلڈ چیمپئن شپ کا برانز میڈل بھی جیتا تھا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے







