ڈی آئی خان (ویب ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پولیس اور ایف بی آر کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او ڈی آئی خان ضیا الدین احمد کے مطابق ابہایا پل کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ضیا الدین احمد کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہوے والے دو اہلکار ایف بی آر کے مستقل ملازمین اور دو کنٹریکٹ پر تھے۔دوسری جانب بنوں روڈ پرٹریفک پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا، ٹریفک پولیس موبائل پرفائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ڈی پی او ضیاالدین احمد نے بتایا کہ ایف بی آر اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان شہر اورگردونواح میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






