پشاور(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی پر لکی مروت کے شہریوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔دھرنوں اور مسلسل احتجاجی سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے عوام تحریکِ انصاف کی قیادت پر برس پڑے۔لکی مروت سمیت دیگر علاقوں کے عوام کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوامی عدم دلچسپی کے باعث گنڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج مکمل ناکام رہا۔ عوام کا کہنا تھا کہ صوبے میں دھرنوں کے باعث کاروبار، روزگار، ٹرانسپورٹ اور ہسپتالوں تک رسائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے علاقے میں موبائل سگنلز، کاروبار اور تعلیم کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دھرنا ختم کرکے فوری مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






