پشاور(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکےجمہوری حکومت ختم کردی گئی، امید ہے کہ عدالت صوبےمیں جمہوری حکومت بحال کرے گی، عدالت سے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کے پی میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا، حکومت کے تمام نوٹیفکیشنز کو مسترد کرتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آپ نےایک حکومت کو گھر بھیجا، آپ کے تمام نوٹیفکیشنز کو مسترد کرتے ہیں، آپ نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے، جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا آپ نے پورے پاکستان کو غیرفعال کردیا، آپ نے آج دہشت گردی کا بہانہ ڈھونڈ لیا ہے، دہشتگردی پاکستان میں کہیں بھی نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے، بی ایل اے کے پیچھے بھارت ہے اور بھارت کے پیچھے بی ایل اے ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






