اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں بجلی کی خریداری کی قیمت 2027 میں بڑھ کر 27.309 روپے فی کلو واٹ آور (یونٹ) تک پہنچ سکتی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں کی آئندہ نظرثانی کے لیے بنیادی تخمینے کے تحت بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔یہ تخمینے واپڈا کی سابقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کے عمل کا حصہ ہیں جس کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے متوقع ہے۔ اس عمل کے دوران نئے دور کیلئے بجلی نرخوں کے تعین میں استعمال نظرثانی شدہ بنیادی لاگت (ریفرنس کاسٹ) کا تعین کیا جائے گا جس کی بنیاد پر صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف مقرر کیے جائیں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






