کراچی (ویب ڈیسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کراچی زون نے خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر و ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق کراچی زون نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے، ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب نواز آفریدی کو گلستانِ جوہر سے گرفتار کرلیا۔متاثرہ خاتون نے این سی سی آئی اے کراچی میں شکایت درج کروائی کہ اس نے ملزم شعیب نواز آفریدی سے ایک گاڑی کرائے پر حاصل کی تھی، اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو اپنے اعتماد میں لے کر اس سے دوستی قائم کی اور شادی کا جھانسہ دے کر اس کی نجی و نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ ان ہی تصاویر اور ویڈیوز کو استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو مسلسل ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کے مبینہ طریقۂ واردات سے متعلق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ خواتین کو کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے کی آڑ میں ان سے روابط قائم کرتا، انہیں اپنے اعتماد میں لیتا اور ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






