کراچی (ویب ڈیسک )پیپلز پارٹی سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہےکہ انہیں موجودہ سیاسی صورتحال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے۔پارٹی رہنماؤں اور دیگر افراد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے، اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ملا کر ہیں دیکھا جاسکتا، سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اسے مسترد کر چکے ہیں، صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔سابق وزیر نے پیشگوئی کی کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے جب کہ جے یو آئی کی احتجاجی تحریک بھی نظر نہیں آرہی، اگر جے یو آئی کو احتجاج کرنا ہوتا تو اب تک کر چکی ہوتی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






