اسلام آباد (ویب ڈیسک )سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے۔علامہ ناصر عباس نے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگائی گئی اور عوام کو کہا گیا کہ مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی حتمی تاریخ کمیٹی مشاورت کے بعد طے کرے گی، کامران مرتضیٰ، ناصر شیرازی اور سلمان اکرم راجا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔علامہ ناصر عباس نے بتایا کہ کمیٹی میں عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہوں گے، اے پی سی کے لیے کوآرڈینیٹر اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری ہوں گے۔علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو خطرہ ہے، حکومت نے ہر ریڈ لائن کراس کر لی ہے، بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہو رہا اور یہ تکیلف دہ ہے۔ادھر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے تمام پالیسیاں پارلیمنٹ سے بنائی جائیں۔دوسری جانب سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شکوک وشبہات نہیں بلکہ یقین پیدا ہوتا ہےکہ بانی کی صحت کے حوالے سے سب اچھا نہیں ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اے پی سی قومی اتفاق رائے کی طرف پہلا قدم ہوگا، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک ساتھ بیٹھیں گی اور سب کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی قوتوں کو دعوت دیں گے کہ آئین کے لیے آگے بڑھیں
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






