کراچی (ویب ڈیسک ) سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصولی کی واردات میں ملوث نکلا۔ملیرکینٹ پولیس کی کارروائی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے افسر کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار پولیس افسر انسپکٹر رسول بخش ڈی آئی او لیاقت آباد تعینات ہے، ملزمان نے ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے شہری کو اغوا کیا تھا اور شہری کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان وصول کیا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس میں بھی کارروائی کی اور 2 جعل ساز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سکیورٹی کمپنی کے نام پر غیرقانونی برانچ قائم کرنے میں ملوث نکلے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






