کراچی (ویب ڈیسک )ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ سے متعلق دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری کردیں۔حکام کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں خناق کے متعدد مریض زیر علاج ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں خسرے کے باعث کئی سو بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر طبی ماہرین نے بچوں میں ویکسینیشن کی ناکافی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے مؤثر کردار ادا نہیں کر سکے جبکہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف منفی اور گمراہ کن مہمات کی روک تھام میں بھی متعلقہ ادارے ناکام رہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






