لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا مگر لاہور پولیس کی جانب سے حماد اظہر کی باقاعدہ گرفتاری آج ڈالی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے، وہ 3 سال سے روپوش تھے۔ترجمان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے حماد اظہر کو گرفتار کر لیا ہے، ان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے







