کراچی: منگھو پیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا جواں سال بھائی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 15 سال کے روشم کے نام سے ہوئی، مقتول میٹرک کا طالب علم تھا۔مقتول کے والد روئیداد حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 6 ڈاکو واردات کے لیے گھر میں داخل ہوئے، دو مسلح افراد پولیس کی وردی میں بھی تھے، ڈاکوؤں کی آہٹ سنتے ہی میں اپنےکمرے سے باہر آیا، دوسرے کمرے سے میرا بیٹا بھی نکلا۔مقتول نوجوان کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی، میرے بیٹے کو ایک گولی سینےمیں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔روئیدادحسین نے اعلی حکام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، مقتول 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






