لاہور میں معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ خاندانی ذرائع نے بتایاکہ آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ آصف بٹ مرحوم کی نماز جنازہ بعداز نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے، آصف اقبال منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے معروف اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعاکی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











