لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے آج کل خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی ہے۔حالیہ انٹرویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ ‘فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں ہے، ہمارے زمانے میں میں ٹی شرٹ اور جینز پہن کر تین گھنٹے کی چہل قدمی کرکے سردیوں میں گھر جایا کرتی تھی’۔سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ ‘سیٹیاں اس وقت بھی پڑتی تھیں لیکن کسی کی مجال نہیں تھی کہ کوئی ہاتھ تک لگائے، اگر کوئی انارکلی بازار میں ہاتھ لگا بھی لیتا تھا تو لوگ اسے پکڑ لیتے تھے’۔اداکارہ نے مزید کہا ‘یہ واقعات اس وقت روز نہیں ہورہے ہوتے تھے اور یہ سب نہیں ہورہا ہوتا تھا جو اب ہورہا ہے، اُس وقت تھوڑا ڈر تھا، شاید تھوڑی شرم بھی تھی اور غیرت تھی لیکن آج کل ایسا کچھ نہیں ہے’۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











