نیو یارک (ویب ڈیسک )ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے ایک ایسی گاڑی کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پرواز کرسکتی ہے۔ٹیکساس میں ٹیسلا کے ایک ایونٹ کے دوران ایلون مسک نے کمپنی کی نئی روڈسٹر گاڑی کو متعارف کرایا ہے۔2 نشستوں والی یہ اسپورٹس گاڑی نہ صرف ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، بلکہ یہ بہت زیادہ ڈھلوان والے راستے پر بھی چل سکتی ہے جبکہ الٹی لٹک کر ائیر جیٹ کے ذریعے نیچے لینڈ کرسکتی ہے۔جب اس گاڑی کا مظاہرہ کیا گیا تو اس میں کوئی ڈرائیور موجود نہیں تھا۔ایلون مسک نے کہا کہ ہم نے کسی ڈرائیور کو اس لیے نہیں بٹھایا تاکہ آزمائش کے دوران کسی حادثے میں کوئی ہلاک نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں، میرا مطلب ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ویسا کرسکے جیسا ہم دعویٰ کر رہے ہیں، البتہ اگر ایسا نہ بھی ہوا تو بھی ہم محفوظ فاصلے پر موجود ہیں’۔بعد ازاں ایک اور مظاہرے میں روڈسٹر نے اسی ائیرجیٹ کے ذریعے ٹیسلا کی دیگر گاڑیوں کے اوپر سے اڑ کر گزرتے ہوئے دکھایا۔البتہ حقیقی زندگی میں جب ڈرائیور اس فیچر کو استعمال کریں گے، یہ واقعی کام کرے گا یا نہیں، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں۔یہ گاڑی 10 نوزلز استعمال کرتی ہے جسے ایلون مسک نے الٹرا ہائی پریشر ائیر ٹینکس قرار دیا تاکہ ہوا میں تیر سکے یا رفتار پکڑ سکے۔ایلون مسک نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بہترین گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی اور دنیا کی بہترین راکٹ کمپنی کے اشتراک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی کی پروڈکشن 2028 میں شروع ہوگی۔البتہ یہ گاڑی واقعی پرواز کرسکتی ہے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ آزمائش کے دوران طویل پرواز کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






