کراچی (ویب ڈیسک )معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی بہادر آباد سے چوری ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے بھی گاڑی چوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے اور اس کی برآمدگی سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











