ممبی (ویب ڈیسک )بالی وڈ کے آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا اپنے والد کی موت پر اداکارہ تنوشری دتہ کے تبصرے پر ردعمل سامنے آگیا۔تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت پر اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘شیطان مرگیا۔’اداکارہ کی اسٹوری خبروں سمیت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جب کہ نانا پاٹیکر کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔تاہم اب نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے بھی تنوشری دتہ کے اس تبصرے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ ملہار پاٹیکر نے نام لیے بغیر کہا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس معاملے کو لوگ بلاوجہ اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے معاملہ صاف ہو چکا ہے، کیس ختم ہوگیا ہے، پھر بھی لوگ اس پر بات کررہے ہیں، میں ایسے لوگوں سے کچھ نہیں کہوں گا، جو سچ ہے وہ سچ ہی رہے گا، خدا ان کا بھلا کرے، مجھے ان سے بس یہی کہنا ہے۔یاد رہے کہ تنوشری دتہ نے کئی سال پہلے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











