کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں اسکول کی خستہ حال دیوارگرگئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گورنمنٹ اسکول کی دیوار گرنے سے سات افراد ملبے تلے دبے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشئی افراد دیوار سے سریے نکالنےکی کوشش کررہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے حادثہ پر عموماً نشے کے عادی افراد بیٹھتے تھے جو دیوار سے سریے نکالنے کی کوشش کرتے تھے جس کی وجہ سے دیوار کمزور ہوئی۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے







