لندن (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔اس سے قبل دی میل آن سنڈے نے مئی میں انکشاف کیا تھا کہ ایک سالہ قربت کے بعد دونوں کی منگنی ہوئی ہے۔ جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے، دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔جمائما کے ایک قریبی دوست نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے، ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی اور رومانوی تعلق سے پہلے وہ کچھ عرصے تک دوست رہے۔جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے تصدیق کی کہ جوڑے نے گزشتہ رات شادی کر لی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے







