اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں۔جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ہر 3 ماہ بعد انسداد دہشتگردی سے متعلق اجلاس کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اس میں شرکت نہیں کرتے لیکن 2 دن بعد پیسے مانگنے اور این ایف سی کا حصہ بڑھانے کےلیے آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کے تحت جو 700 ارب روپے دیے جا چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت پہلے ان کا جواب دے۔طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں،27 ستمبر کی تاریخ آئے گی تو پتا چل جائےگا کہ ریاست اپنی رِٹ کس طرح قائم کرتی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






