نیویارک (ویب ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدارکے دوام کیلئے افغان پالیسی اپنائی تھی، ہمارا اس پالیسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس افغان پالیسی نے ہمارے راستے میں کانٹے بچھائےجو ہم اپنی آنکھوں سے چن رہے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام مسائل کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اجاگرکیا، شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






