پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کی طرف لانگ 4 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ 4 اکوبر تک ملتوی کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے
سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیٹکل کمیٹی میں تمام معاملات پر مشاورت کی گئی اور اتفاق ہوا کہ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔
وفاقی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا، وفاقی وزیر کی منتخب ویراعلیٰ کے خلاف زبان جو استعمال کی گئی اس کی مذمت کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راستے بند کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، سیاسی لوگ ہیں سیاسی جدوجہد کریں گے، ان کا خیال ہے 9 مئی جیسا آپریشن کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگرعدالتوں نے کام کرنا شروع کیا تو آدھے گھنٹے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت ہو جائے گی، سپریم کورٹ نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا لیکن عمل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مریم صفدر نے بیان دیا کہ مجھے انڈیا سے نہیں اپنے دیگر صوبوں سے خطرہ ہے، رانا ثنا اللہ ہمیں کہتے ہیں کہ دہشت گرد ہیں، یہ خیبر پختونخوا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو اٹھایا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کی سرحد پر راستے بند کیے گئے ہیں، ہم سیاسی اور پر امن لوگ ہیں لیکن یہ چاہتے ہیں کہ 9 مئی کی طرح پھر تحریک انصاف کے خلاف مقدامت بنائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری لڑائی آئین اور قانون کی بالادستی کی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف اور اسٹبلشمنٹ لڑتی رہے اور یہ عیاشیاں کریں، جہاز اور گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب پنجاب پولیس بن چکی ہیں اور وہ دہشت گردوں کا بیانیہ بنا رہے ہیں، یہ کچھ لوگ ہماری صفوں میں شامل کر رہے ہیں، جس سے بارے میں پہلے سے آگاہ کر رہا ہوں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ جس نے بھی جو کارروائی کرنی ہے وردی میں آکر کرے، ہم وردی کے خلاف ڈنڈا نہیں اٹھائیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان سے کاٹا جا رہا ہے، اس پر ایکشن لیں.
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ٹیسٹ میچ ہے اور ٹاس ہم جیت چکے ہیں، لانگ مارچ کے بعد بھی مذکرات ہوں گے، اسلام اباد کو کنٹینر آباد بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ جو لوگ 4 اکتوبر کو نکلیں گے وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے، پولیٹکل کمیٹی کے فیصلے پر محمود اچکزئی اور علامہ رانا ناصر عباس کو بیرسٹر گوہر نے آگاہ کر دیا ہے،
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کرنا ہماری سیاسی حکمت عملی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






