واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں، رہبرمعظم سےدوبارملاقات ہوئی ہے، ایک ماہ پہلے ہوئی ایک ملاقات7گھنٹے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ معاملات امریکی وسط مدتی انتخابات تک لٹکے رہیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ہی معاہدے پر واپس آ جائیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی، ہم جنگ نہیں ،امن کےخواہاں ہیں، امریکاکو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اس تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے خاندان کے قتل کی سازش کی بات افواہ ہے، یہ سچ نہیں ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران 60 فیصد تک افزوہ یورینیم کو واپس نارمل سطح تک لانے پرتیارہے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا کی معاشی پابندیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






