اسلام آباد(ویب ڈیسک)شہر کے اندر آمد و رفت جاری ہے لیکن دارالحکومت کے داخلی راستوں پر ٹریفک کے مسائل شروع ہوگئے ، موٹر وے ایم ون ٹول پلازا پر کنٹینر لگا دیے گئے ، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کردیا گیا ، ایم ون کے ریسٹ ایریاز بھی بند کردیے گئے ، چھبیس نمبر چُنگی پر مٹی سے بھرے کنٹینر لگاکر روڈ بند کردیا گیا ، ٹیکسلا میں بھی اسلام آباد کی طرف آنے والے روڈ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت کے اندر ریڈ زون کے انٹری پوائنٹس پر کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کردی گئی ، ایک سے زیادہ چیک پوسٹیں بنادی گئیں۔ آئی جی آفس نے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے لیے ایک ہزار روپے یومیہ خصوصی ڈیوٹی الاؤنس منظور کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






