ٹوکیو (ویب ڈیسک )20ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے چین کو شکست دےکر رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔جاپان میں جاری مینز ہاکی ایونٹ کے پول بی کا میچ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا جو یکطرفہ ثابت ہوا۔پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں لگاتار 3 گول کیے۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 19ویں منٹ میں کپتان ابوبکر محمود نے ، دوسرا گول 24ویں منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر کیا۔28ویں منٹ میں گرین شرٹس کی جانب سے حنان شاہد نے ایک شاندار فیلڈ گول داغ کر قومی ٹیم کی برتری کو 0-3 کر دیا۔یوں پاکستان نے چین کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






