اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث رین ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ تمام فیلڈ افسران کو متحرک کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسـا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کٹارریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 2 فٹ ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






