اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آپریشن غضب للحق کے تسلسل میں افغانستان میں فضائی کارروائی کی اور 2 مقامات پردہشتگردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزاررت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستی سے تباہ کیا، کارروائی میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگرد مارے گئے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔وزارت اطلاعات مطابق افغانستان کا بدستور دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا انتہائی تشویش کا باعث ہے، پاکستان کو درپیش دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے ہی پیدا ہو رہا ہے۔وزارت اطلاعت نے کہا کہ اسی تناظر میں پاکستان نے دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری ترجیح ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






