روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی بہادری، شجاعت اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔روسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر Baltic خطے میں واقع Kaliningrad کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔ ماسکو اور تہران کئی برسوں سے مغربی ممالک کی پابندیوں سے بچتے ہوئے تجارتی اور فوجی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔
پابندیوں کے شکار تیل کی تجارت کے علاوہ اطلاعات کے مطابق روس اور ایران نے ماسکو پر امریکی مالی پابندیوں کے باوجود بحیرہ کیسپین کے راستے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا بھی تبادلہ کیا ہےروسی صدر کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایک جانب واشنگٹن ایران پر نئی مالی پابندیاں عائد کر رہا ہے تو دوسری جانب روس خود بھی امریکی پابندیوں کی وسیع تر زد میں ہے اور زیادہ تر امریکی قیادت میں قائم عالمی اقتصادی نظام سے باہر کام کر رہا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے







