اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کےپی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ دہشتگردی کی سہولتکاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ واضح الفاظ بتا دیا ہے۔بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنےکا دعویٰ بے نقاب، پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیاخواجہ آصف نے کہا ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگےکیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن ڈالتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے۔خواجہ آصف نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئتے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کےپی حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کرسنا دی، بالکل واضح پیغام، اب ایسا نہیں چلےگا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






