پشاور (ویب ڈیسک )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 خوارج مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا جب کہ اس دوران 7 خوارج مارے گئے۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عزم استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کوہلاک کرنے والےوطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






