اسلام آباد(ویب ڈیسک)گورنر کے پی کےفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین و قانون کے نہیں مانتے ، یہ کہتے ہیں ان سے ڈائیلاگ کرو، جب دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آتا ہے یہ ملک دشمنی کرتے ہیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ اٹک سے آگے لانگ مارچ جا ہی نہیں سکتا، ان میں اتنی صلاحیت نہیں، 20 لاکھ کا مجمع کہاں ہے،ان کے پاس لوگ ہی نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، چارفرنچائز پر مشتمل ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کا ستیاناس کردیا گیا، ان کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا میں بھی بھتہ دیتا ہوں، وزیراعلیٰ کاصوبے پر کنٹرول نہیں، یہ مراد سعید بھگوڑے کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم جب بھی گورنرراج کا فیصلہ کریں گے، صوبہ اس کو لاگو کرے گا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






