لاہور(ویب ڈیسک ) آوارہ کتے نے میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ترجمان میو اسپتال کے مطابق کشمیربلاک اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹرنعمان کو زخمی کیا۔ آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹرنعمان کی ٹانگ پر 2 زخم آئے، ڈاکٹر نعمان کو ریبیز سے بچاؤ کے لیے فوری طورپر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






