اہور (ویب ڈیسک )اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کیلئے فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔حریم نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنی، تاہم کئی صارفین نے اسے یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کیلئے ناموزوں قرار دیا۔بعض افراد نے ان کے لباس کے اسٹائل اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈریس کا انتخاب کرنا چاہیے۔دوسری جانب کئی تبصرے حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو نشانہ بناتے بھی نظر آئے، جو تنقید سے زیادہ باڈی شیمنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔
/?utm_source=ig_web_copy_link&stkn=NTc4MTIwNjQ2YQ==


Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے











