وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معدنیات سے متعلق ابھی صرف بات چیت کے حد تک ہے کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی۔خواجہ آصف نے بتایا کہ دنیا کو پتا ہے پاکستان کے پاس یہ قیمتی معدنیات ہیں، کینڈا،چین ، آسٹریلیا، امریکا سب کو دلچسپی ہے، ان ممالک میں جس کے ساتھ ہم محفوظ ہوں گے ان کے ساتھ ضرور کام کریں گے، بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ہم یہ معدنیات نہیں نکال سکتے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






