کراچی(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعہ تک گرمی کی شدت زائد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں جمعہ تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور جمعہ کے بعد پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہوچکا ہے اور رات کا درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، نومبر کا معمول کا رات کا درجہ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم نومبر میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتےہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن کے درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں اور نومبر میں رات کےدرجہ حرارت 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






