سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کس ملک میں وزیراعلیٰ سرکاری وسائل سے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟لندن میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیےکوششیں کر رہی ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






